میرپورخاض:پولیس کا زیادتی کے بعد قتل ہونیوالی آمنہ کاملزم گرفتار کرنیکا دعویٰ

میرپورخاص (شاھد میمن) پولیس نے ایک ہفتہ قبل زیادتی کے بعد بے دردی سے قتل ہونے والی معصوم آمنہ کا مرکزی ملزم گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے ایس ایس پی ڈاکٹر سمیر نور چنہ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ میرپورخاص کے قریب نواحی علاقے جھلوری میں ایک ہفتہ قبل اغواء کے بعد زیادتی کر کے قتل کی گئی معصوم بچی آمنہ کندانی کے قتل کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ پولیس کی حراست میں ایک ملزم زاہد خاصخیلی نے جرم کا اعتراف کر لیا ہے ذرائع کے مطابق مزید تین زیر حراست ملزمان، عاقب خاصخیلی، سید موسیٰ شاہ اور مھدی شاہ سے بھی تفتیش جاری ہے جن سے مزید اہم انکشافات کا توقع ہے زیر حراست ملزم زاہد خاصخیلی نے یہ بھی اقرار کیا ہے کہ اس نے معصوم بچی کو اغوا کر کے ایک اسکول کی ایک مخدوش عمارت میں رکھا جہاں ملزم نے اس کے ساتھ زیادتی کی اور پھر اسے قتل کر کے نعش نہر میں پھینک دی تھی واضح رہے کہ بچی کے والد غلام حیدر کندانی نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ پولیس کی حراست میں موجود زاہد خاصخیلی نے اسے بتایا تھا کہ اس نے آمنہ کو دیکھا تھا جو اسکول کے باہر کھڑی رو رہی تھی اور کہہ رہی تھی کہ ایک شخص اسے مارنا چاہتا ہے اس کے بعد آمنہ کا کوئی سراغ نہیں ملا والد کے اس بیان کے بعد پولیس نے مذکورہ ملزم کو حراست میں لیا تھا۔

مزید خبریں

Back to top button