میرپورخاص:عدالت کا 7 سالہ بچی کو والد کے حوالے کرنے کا حکم، پولیس کو تحفظ فراہم کرنے کی ہدایت

میرپورخاص (شاھد میمن) عدالت نے سات سالہ بچی والد کے حوالے کرنے کا حکم دیا ہے، عدالت نے ایس ایس پی کو حکم دیا ہے کہ بچی اور اس کے والد کو تحفظ فراہم کیا جائے، بچی کی ماں نے بیٹی کی حوالگی سے متعلق عدالت سے رجوع کیا تھا تفصیلات کے مطابق سکینڈ ایڈیشنل اینڈ سیشن جج محمد اکمل میمن کی عدالت نے سات سالہ بچی علیشاء کو والد محمد رمضان شیخ کے حوالے کرنے کا حکم دیا ہے جبکہ ایس ایس پی کو علیشاء اور اس والد محمد رمضان شیخ کو تحفظ فراہم کرنے کا حکم دیا ہے بچی علیشاء کے والد محمد رمضان نے پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے چار سال قبل عالیہ شیخ کو طلاق دے دی تھی اور وہ اپنی بیٹی کو چھوڑ کر چلی گئی تھی اور اب چار سال کے بعد بیٹی کی حوالگی چاہتی ہے انھوں نے کہا کہ مجھے اپنی سابقہ زوجہ عالیہ شیخ، شاکا، جاوید، صابر اور دیگر سے جانی و مالی نقصان کا اندیشہ ہے انھوں نے پولیس کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں تحفظ فراہم کیا جائے۔



