وزیرآباد میں بندروں کا ہنگامہ، بازاروں اور گلیوں میں بھگدڑ

وزیرآباد (نمائندہ جانوڈاٹ پی کے)  بندروں نے خوب ہنگامہ مچا دیا بازاروں گلیوں میں  اور چھتوں پر اچانک نمودار ہونے والے بندروں نے خواتین اور بچوں کو دوڑانے پر مجبور کر دیا کیلے چرا کر بھاگنے والے شرارتی بندروں کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔وزیرآباد کے شہری اُس وقت حیران رہ گئے جب اچانک بندر بازار میں داخل ہو گئے۔بندر پھل فروشوں کے ٹھیلوں پر چڑھے، کیلے اُٹھائے اور دیکھتے ہی دیکھتے غائب ہو گئے جبکہ بندر کو دیکھ کر بازار میں بھگدڑ مچ گئی، خواتین اور بچے ادھر اُدھر دوڑنے لگے۔عینی شاہدین کے مطابق بندروں کو ریلوے کالونی، محمد نگر  ٹھٹہ فقیراللہ محلہ اسلامیہ  گارڈن کالونی کے علاقوں کئی اور مقامات اور چھتوں پر بھی  دیکھا گیا ہے جبکہ کئی عینی شاہدین نے یہ بھی بتایا کہ بندر کبھی موٹر سائیکلوں کی سیٹوں پر بیٹھے تو کبھی درختوں پر کپڑے اُتارتے ہوئے دیکھے گئے جہاں  بندروں نے شہریوں کو ہنسایا بھی اور ڈرایا بھی۔محکمہ وائلڈ لائف کو اطلاع دے دی گئی ہے،جبکہ شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر بندروں کو روکنا مشکل ہے اس لئیے کبھی یہ ایک علاقے میں اور کبھی دوسرے علاقے میں نظر آتے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button