فقیر بلالانی کی تھر کول بلاک 2 کے سی او سے ملاقات ،مختلف منصوبوں کا افتتاح

مٹھی (رپورٹ : میندھرو کاجھروی / جانو ڈاٹ پی کے) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ایم پی اے فقیر شیر محمد بلالانی نے تھر کول بلاک 2 پہنچ کر سی او عامر اقبال اور فرحان انصاری سے ملاقات کی۔
اس موقع پر کوئلہ ایریا میں آنے والے دیہات کے مختلف لوگوں کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
جس کے بعد فقیر شیر محمد بلالانی گاؤں پابوہر ہالے پوٹہ پہنچے اور تھر فاؤنڈیشن کے فراہم کردہ آر او پلانٹ منصوبے کا افتتاح کیا اور گاؤں والوں سے ملاقات کی، ان کے مسائل سنے اور سی او کو اس پر غور کرنے کی ہدایت کی۔ جس پر سی او نے ان کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
جس کے بعد وہ گاؤں جیئندو درس پہنچے، تھر فاؤنڈیشن کی جانب سے فراہم کردہ آر او پلانٹ منصوبے کا افتتاح کیا اور مرتضیٰ درس کی دعوت میں شرکت کی۔ اس موقع پر امام علی ڈیتھو، فیاض شیخ، اللہ ودھایو حاجانو، حامید مہری، ڈاکٹر دلیپ، عرفان جونیجو، اعجاز فقیر، منیش کمار رتنانی اور منیش کمار دھنانی ان کے ہمراہ تھے۔



