ایس ایس پی تھرپارکر کا مٹھی بازار کا دورہ، تاجروں سے ملاقات مکمل تعاون کی یقین دہانی

مٹھی(جانوڈاٹ پی کے)ایس ایس پی تھرپارکر محمد شعیب میمن نے شاہی بازار مٹھی کا دورہ کیا اور امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ایس ایس پی تھرپارکر محمد شعیب میمن نے اچانک شاہی بازار مٹھی پہنچ کر پورے بازار کا دورہ کیا۔دکانداروں سے لے کر ٹھیکے والوں تک سب موجود رہے اور تمام شکایات سنیں۔ سب نے کھلے دل سے صورتحال سے آگاہ کیا۔سونارا بازار، شاہی بازار اور بازار کے ہر کونے کا جائزہ لیا گیا اور تاجروں کی شکایات سنی گئیں۔شاہی بازار میں شری کرشنا مندر کا دورہ کیا گیا اور جائزہ لیا گیا۔دورے کے موقع پر ایس ایچ او مٹھی، ٹریفک پولیس اور عملہ موجود تھا۔اس موقع پر ایس ایس پی تھرپارکر نے عملے کو خصوصی ہدایات دیں کہ بازار میں غیر ضروری گاڑیوں کے داخلے کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

بازار میں سکیورٹی کے حوالے سے بھی خصوصی ہدایات دی گئیں۔ایس ایس پی نے تاجروں سے درخواست کی کہ وہ پولیس سٹاف کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں تاکہ حالات کو بہتر بنایا جا سکے اور مٹھی کے لوگوں کو اچھا ماحول فراہم کیا جا سکے۔بازار میں تاجر انجمن کے قائدین صدر شام سندر، کملیش کیلا، اسلم کے کے اور دیگر بھی موجود تھے۔تاجروں نے ایس ایس پی تھرپارکر کا بازار کا دورہ کرنے پر شکریہ ادا کیا اور عملے کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔اس موقع پر ایوان صحافت تھرپارکر کے صدر دسرت شرما نے بھی ملاقات کی اور انہیں صورتحال سے آگاہ کیا۔

مزید خبریں

Back to top button