سندھ ہائیکورٹ نے نجی سکولوں میں10فیصد بچوں کو مفت تعلیم دینے کا حکم دیدیا

مٹی(نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے)سندھ ہائیکورٹ کے سکھر بینچ نے سی پی نمبر ڈی 1447 کی سماعت کرتے ہوئے سندھ کے تمام نجی سکولوں کو حکم دیا ہے کہ اسکولوں میں داخل ہونے والے10فیصد طلباء کو مفت تعلیم فراہم کی جائے۔عدالت نے یہ حکم تین ماہ سے دائر درخواست پر تفصیلی غور کے بعد دیا۔
عدالت نے اس سلسلے میں متعلقہ اداروں، ریجنل ڈائریکٹوریٹ، انسپکشن اینڈ رجسٹریشن آف پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز سکھر، کراچی، لاڑکانہ، حیدرآباد، میرپورخاص اور نواب شاہ کے ڈائریکٹرز کو مراسلہ جاری کردیا۔ عدالت نے یہ بھی کہا ہے کہ اگلی سماعت میں وضاحت پیش کی جائے کہ چائلڈ رائٹس ایکٹ 2013 کے سیکشن 12 پر ایسا حکم دیا گیا تھا لیکن اس پر عمل درآمد کیوں نہیں ہوا۔ اگلی سماعت8دسمبر 2025کو صبح11بجے ہوگی۔
عدالت نے یہ تنبیہ بھی کی ہے کہ عدالتی حکم پر عمل درآمد کرتے ہوئے آج سے چار ماہ میں رپورٹ پیش کی جائے۔ عدالتی حکم کی خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف ایکٹ کے سیکشن 12 کے تحت کارروائی کی جائے گی اور سکولوں کی رجسٹریشن منسوخ کر دی جائے گی۔



