میر پور خاص: فرزانہ فجر قائم خانی نے مسلسل چوتھے سال بیسٹ ٹیچر کا ایوارڈ جیت لیا

میرپورخاص (شاھدمیمن\جانوڈاٹ پی) محکمہ تعلیم میرپورخاص کی محنتی،قابل اور باہمت خاتون ٹیچر اورفیمیل استاد رہنماء فرزانہ فجر قائم خانی نے مسلسل چوتھے سال بیسٹ ٹیچر اور اچھی پرفارمینس کا ایوارڈ حاصل کرکے اپنی صلاحیتوں کا لوہا ایک بار پھر منوالیا۔
ایم ٹی ایس جیسے قابل ادارے نے بھی فرزانہ فجرقائم خانی کی تعلیمی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئےانہیں ایوارڈ سے نواز۔تفصیلات کے مطابق مختلف شعبہ ہائے زندگی میں محنت اور لگن سے نمایاں اور مثبت کردار ادا کرنے والی شخصیات کی حوصلہ افزائی کے لیے میرپورخاص خاص ٹیسٹنگ سروسز(ایم ٹی ایس) نے گزشتہ دنوں اجرک ہال میں ایک تقریب شاندار تقریب کا انعقاد کیا۔ جس میں شعبہ تعلیم میں اعلی کارکردگی کی حامل مرد وخواتین شخصیات کو میرٹ کی بنیاد پر ایوارڈز اور اعزازات سے نواز گیا۔
ایم ٹی ایس نے نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کرنے والی ایک باہمت اور قابل اسکول ٹیچر فرزانہ فجر قائم خانی کو شعبہ تعلیم میں زبردست خدمات پر انہیں ایوارڈ سے نواز اور ان کی مزید کامیابیاں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
فرزانہ فجر قائم خانی صاحبہ اس سے قبل محکمہ تعلیم کی جانب سے بھی 2022 سے 2025 تک بیسٹ ٹیچر اور بیسٹ پرفارمینس کے اعزازت حاصل کرتی چلی آرہی ہیں،وہ گزشتہ 27سال سے شعبہ تعلیم سے وابستہ ہیں انہوں نے اساتذہ کی تنظیم پرائمری اسکول ٹیچر کے پلیٹ فارم سے بھی تعلیم کی بہتری اور اساتذہ کے حقوق کی جدوجہد میں بھی اہم کردار ادا کیا۔ اساتذہ کے مختلف حلقوں نے بھی انہیں مسلسل چار سال تک ان کی اعلی کارکردگی پر ایورڈ حاصل کرنے پر مبارک باد پیش کی ہے۔



