بھگو جی ٹھاکر پر غیر انسانی تشدد، ایس ایس پی تھرپارکر نے نوٹس لے لیا، ملوث اہلکاروں کے خلاف شوکاز

مٹھی (رپورٹ: میندھرو کاجھروی/ جانو ڈاٹ پی کے) ایس ایس پی تھرپارکر محمد شعیب میمن نے بھگو جی ٹھاکر کے اغوا اور غیر انسانی تشدد کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری تحقیقات کا حکم دیا ہے اور ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف شوکاز نوٹس بھی جاری کر دیا ہے۔
بھگو جی ٹھاکر کو مبینہ طور پر پولیس اہلکاروں نے 23 اکتوبر 2025 کو گرفتار کیا اور تین دن تک جسمانی اور ذہنی تشدد کا نشانہ بنایا۔
اس واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے میڈیا سیل انچارج بلاول ہاؤس اور ایم پی اے سندھ سریندر ولاسائی نے ایس ایس پی تھرپارکر کو شفاف تحقیقات اور متاثرہ کے تحفظ کے لیے خط لکھا تھا۔
سریندر ولاسائی نے امید ظاہر کی ہے کہ ڈی ایس پی ماجد قائم خانی شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کریں گے اور متاثرہ بھگو جی ٹھاکر کو انصاف فراہم کریں گے۔



