سندھ کی زراعت اور کاشتکاروں کو منظم منصوبے کے تحت تباہ کیا جا رہا ہے،امیر صاحب دنو وریاہ

ہالا(رپورٹ:امجد راجپوت/نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے)ہالا میں کسانوں کو فصلوں کے مناسب نرخ نہ ملنے کے خلاف جمعیت علماء اسلام کی جانب سے ہالا پریس کلب میں ہنگامی پریس کانفرنس منعقد کی گئی۔

جمعیت علماء اسلام تعلقہ ہالا کے امیر صاحب دنو وریاہ، جنرل سیکریٹری الہ دنو سومرو اور نائب امیر عبدالوحید کوریجو نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کی زراعت اور کاشتکاروں کو منظم منصوبے کے تحت تباہ کیا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ زرعی ادویات کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں، جبکہ کاشتکاروں کو فصلوں کے مناسب نرخ نہیں مل رہے، جس کی وجہ سے کسانوں کو کروڑوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔

رہنماؤں نے مزید کہا کہ پاکستان کی معیشت کا انحصار زراعت پر ہے، مگر حکومت کی جانب سے کھاد، بیج اور زرعی ادویات پر دی جانے والی سبسڈی بھی کسانوں کو فراہم نہیں کی جا رہی۔

انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام سندھ کے قائد علامہ راشد محمود سومرو کی ہدایت پر ہم تمام کارکن سندھ کے کاشتکاروں کے ساتھ کھڑے ہیں، اور حکومتِ سندھ سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ کسانوں کو فصلوں کے منصفانہ نرخ فراہم کیے جائیں تاکہ ان میں پھیلی ہوئی بے چینی کا خاتمہ ہو سکے

مزید خبریں

Back to top button