نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کی داتا دربار پر حاضری

لاہور(جانو رپورٹر)نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے حضرت داتا گنج بخشؒ کے مزار اقدس پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر طاہررضابخاری نے مزار شریف پر جاری ترقیاتی امورکے متعلق بریف کیا ۔ڈپٹی پرائم منسٹر کو "داتاؒ دربار تا بھاٹی چوک ریومپنگ منصوبہ ” کی بابت بریف کیا گیا۔

منصوبہ اوقاف اور ایل ڈی اے کے اشتراک سے 2.5بلین کی لاگت سے مکمل ہو گا۔ ترقیاتی منصوبے کے تحت داتا دربار کمپلیکس کے بالمقابل پیدل چلنےوالوں کو جدید سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ترقیاتی منصوبے میں گاڑیوں کے لیے وافر پارکنگ کی سہولت بھی شامل ہے تاکہ زائرین کو آمد و رفت میں آسانی میسر ہو۔

ترقیاتی منصوبے سے مذہبی تہوار اور عرس مبارک کے مواقع پر زائرین کے لیے زیادہ کھلی اور آرام دہ جگہ دستیاب ہوگی، جس سے مجموعی ماحول میں نمایاں بہتری آئے گی۔ترقیاتی منصوبے میں داتاؒ دربار اور اردگرد کی سیکیورٹی کو مزید بہتر کیا جائے گا۔ڈپٹی پرائم منسٹر نے منصوبے کی جلد از جلد تکمیل کو یقینی بنانے کی ہدایت جاری کی اور منصوبے کے اغراض و مقاصد اور مجوزہ اقدامات کو سراہا۔

مزید خبریں

Back to top button