کنگ خان کا انتظار ختم،شاہ رخ خان نے 33سال بعد پہلا نیشنل فلم ایوارڈ حاصل کرلیا

 '12th فیل' میں اداکاری کرنے والے وکرانت میسی کو بھی بہترین اداکار کا نیشنل ایوارڈ ملا

بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان کا انتظار ختم ہوا اور بالآخر انہوں نے  اپنے 33 سالہ فلمی کیریئر میں پہلا نیشنل فلم ایوارڈ حاصل کرلیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 71ویں نیشنل فلم ایوارڈز کی تقریب نئی دہلی میں منعقد ہوئی جہاں بھارتی صدر دروپدی مرمو نے فاتحین کو ایوارڈ پیش کیے۔ شاہ رخ خان نے سن 2023 میں ریلیز ہونے والی فلم ‘جوان’ کیلئے بہترین اداکار کا نیشنل فلم ایوارڈ حاصل کیا۔یہ ان کے33سالہ فلمی کیریئر میں  پہلا نیشنل فلم ایوارڈ ہے۔

 شاہ رخ خان نے  فلم ‘جوان’ کیلئے بہترین اداکار کا نیشنل فلم ایوارڈ حاصل کیا

شاہ رخ خان نے آخر کار اپنا پہلا نیشنل فلم ایوارڈ حاصل کر لیا

اس کے علاوہ 2023 میں ہی ریلیز ہونے والی فلم ’12th فیل’ میں جاندار اداکاری کرنے والے وکرانت میسی کو بھی شاہ رخ کے ساتھ مشترکہ طور پر بہترین اداکار کا نیشنل ایوارڈ  دیا گیا۔

 ’12th فیل’ میں اداکاری کرنے والے وکرانت میسی کو بھی بہترین اداکار کا نیشنل ایوارڈ ملا

وکرانت میسی کو آج راشٹرپتی بھون میں اپنی فلم '12ویں فیل' کے لیے بہترین  اداکار کا قومی ایوارڈ ملا - Taasir Urdu Daily روزنامه تاثیر
اداکارہ  رانی مکھرجی کو فلم ‘Mrs Chatterjee vs Norway’ میں شاندار اداکاری پر بہترین اداکارہ کا نیشنل ایوارڈ ملا۔

 رانی مکھرجی کو ‘Mrs Chatterjee vs Norway’ میں اداکاری پر بہترین اداکارہ کا نیشنل ایوارڈ ملا۔

33 سال کا انتظار ختم، شاہ رخ خان نے بالآخر پہلا نیشنل فلم ایوارڈ حاصل
شاہ رخ خان نے 1992 میں فلم دیوانہ سے اپنے فلمی سفر کا آغاز کیا تھا۔انہوں نے اپنے فلمی کیریئر میں ‘دل والے دلہنیا لے جائیں گے’، ‘چک دے! انڈیا’، ‘کچھ کچھ ہوتا ہے’ جیسی کئی مشہور فلموں میں اپنی شاندار اداکاری سے مداحوں کے دلوں پر راج کیا۔
شاہ رخ خان نے 33 سالہ فلمی کیریئر میں کئی بڑے ایوارڈز بھی جیتے بلکہ انہیں دوسرے ملکوں کی جانب سے بھی کئی بین الاقوامی اعزازات سے نوازا گیا لیکن وہ ایک بار بھی بھارت کے نیشنل ایوارڈ کو جیتنے میں کامیاب نہیں ہوئے تھے۔

مزید خبریں

Back to top button