بھارت میں گائے ذبح کرنے کے الزام میں 3 مسلمان شہریوں کو عمر قید، جرمانہ بھی عائد

نئی دہلی (ویب  ڈیسک) بھارتی ریاست گجرات میں گائے ذبح کرنے کے مقدمے میں عدالت نے تین مسلمان شہریوں کو عمر قید کی سزا سنا دی، جبکہ تینوں پر مجموعی طور پر 3 لاکھ بھارتی روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وسیم قریشی، محمد رفیق قریشی اور اشفاق نامی تین شہریوں سے 277 کلو گرام گائے کا گوشت برآمد ہونے کے بعد ان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا، جس کی سماعت کے دوران عدالت نے انہیں قصوروار قرار دیتے ہوئے عمر قید کی سزا سنائی۔

دوسری جانب گجرات کے نائب وزیراعلیٰ ہرش سانگھوی نے عدالتی فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ واضح پیغام ہے کہ گائے ذبح کرنے والوں کو قانون نہیں چھوڑے گا۔

مزید خبریں

Back to top button