سہیل آفریدی کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم

اسلام آباد (جانو ڈاٹ پی کے)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے ریاستی اداروں پر گمراہ کن الزامات لگانے اور ان کی ساکھ متاثر کرنے کے مقدمے میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے انہیں گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ ملک امان نے سہیل آفریدی کے خلاف درج مقدمے کی سماعت کی۔ عدالت نے ان کی عدم حاضری پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے اور کیس کی مزید سماعت 15 نومبر تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ سہیل آفریدی کے خلاف نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر رکھا ہے۔ مقدمے میں ریاستی اداروں کے خلاف مبینہ گمراہ کن الزامات لگانے اور ان کی ساکھ متاثر کرنے سے متعلق الزامات شامل ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button