گھارو میں مسجدِ قباء کے پیش امام پر فائرنگ جس پیش امام جانبحق

ٹھٹہ ( جاوید لطیف میمن\جانوڈاٹ پی کے)گھارو ٹاؤن میں نئی آبادی کے قریب مسجدِ قباء کے پیش امام مولوی عبدالاکرام پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے انہیں قتل کر دیا۔
مولوی عبدالاکرام فجر کی نماز پڑھانے کے بعد گھر جا رہے تھے کہ نامعلوم ملزمان نے ان پر فائرنگ کی۔
زخمی پیش امام کو تشویشناک حالت میں مزید علاج کے لیے کراچی کے اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں انتقال کر گئے۔
پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہے، جبکہ ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔



