صاحبزادہ فرحان نے قومی ٹیم کو جوائن کر لیا

لاہور (جانوڈاٹ پی کے) پاکستان کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج اوپننگ بیٹر صاحبزادہ فرحان نے قومی اسکواڈ کو جوائن کر لیا ہے اور وہ سری لنکا کے خلاف میچ میں سلیکشن کے لیے دستیاب ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق صاحبزادہ فرحان آج صبح نیپال سے وطن واپس پہنچے، جس کے بعد انہوں نے قومی ٹیم کو جوائن کر لیا۔ وہ سری لنکا کے خلاف اہم مقابلے میں پاکستان کی نمائندگی کے لیے انتخاب کے اہل ہوں گے۔

واضح رہے کہ صاحبزادہ فرحان کو اوپننگ بیٹر صائم ایوب کی جگہ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ صائم ایوب نے اپنی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی غرض سے ٹیم سے ریلیز کرنے کی درخواست کی تھی، جسے قبول کرتے ہوئے انہیں اسکواڈ سے ریلیز کر دیا گیا تھا۔

مزید خبریں

Back to top button