پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر سری لنکا کا فیلڈنگ کا فیصلہ، فائنل میں رسائی داؤ پر لگ گئی

لاہور(جانوڈاٹ پی کے) سہ ملکی کرکٹ سیریز کے اہم میچ میں سری لنکا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جا رہے میچ میں سری لنکا کو فائنل میں جگہ بنانے کے لیے کامیابی درکار ہے، جبکہ قومی ٹیم پہلے ہی ایونٹ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر چکی ہے۔

دوسری جانب قومی ٹیم کے اوپنر صائم ایوب نے اپنی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی غرض سے ٹیم سے ریلیز کرنے کی درخواست کی تھی، جس کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے صاحبزادہ فرحان کو اسکواڈ میں شامل کر لیا ہے۔

پاکستان نے سیریز کے پہلے میچ میں سری لنکا کو 37 رنز سے شکست دی تھی، جبکہ انگلینڈ کے خلاف دونوں مقابلوں میں قومی ٹیم نے بالترتیب 87 رنز اور ایک وکٹ سے کامیابی حاصل کی۔ دوسری جانب سری لنکا نے انگلینڈ کے خلاف اپنا میچ 2 وکٹوں سے جیتا تھا۔

سری لنکا کے لیے یہ مقابلہ فائنل تک رسائی کے حوالے سے اہمیت رکھتا ہے، جبکہ پاکستان کی نظریں سیریز میں اپنی کامیابیوں کا سلسلہ برقرار رکھنے پر ہوں گی۔

مزید خبریں

Back to top button