اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر شہری کا نام پی سی ایل سے خارج، توہینِ عدالت کی درخواست نمٹا دی گئی

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر شہری وجاہت کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ (پی سی ایل) سے نکال دیا گیا، جس کے بعد عدالت نے توہینِ عدالت کی درخواست نمٹا دی۔

جسٹس محمد اعظم خان نے شہری وجاہت کی درخواست پر سماعت کی، جس میں درخواست گزار کے وکیل اور اسسٹنٹ اٹارنی جنرل عدالت میں پیش ہوئے۔

دورانِ سماعت عدالتی حکم پر عمل درآمد سے متعلق رپورٹ پیش کی گئی۔ اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ شہری کا نام پی سی ایل سے نکالنے کے حکم پر عمل درآمد کر دیا گیا ہے۔

عدالت نے عمل درآمد رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد توہینِ عدالت کی درخواست نمٹا دی۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہری وجاہت کا نام سفری پابندیوں کی فہرست سے نکالنے کا حکم دیا تھا۔ عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ ہونے پر شہری نے توہینِ عدالت کی درخواست دائر کی تھی، جس پر عدالت نے عمل درآمد کے لیے مہلت بھی دی تھی۔

مزید خبریں

Back to top button