احسن بھون کا کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف5ارب روپے ہرجانے کادعویٰ،11نومبر کو پیشی کیلئے نوٹس جاری

لاہور(جانو ڈاٹ پی کے)احسن بھون نے کیپٹن (ر) محمد صفدر کے خلاف پنجاب ڈیفیمیشن ٹربیونل میں 5 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا ہے۔ ٹربیونل نے کیپٹن (ر) صفدر کو 11 نومبر کے لیے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ہے۔
درخواست کے متن کے مطابق کیپٹن (ر) محمد صفدر نے احسن بھون کی ڈگری اور وکالت کی اہلیت سے متعلق مبینہ طور پر ہتک آمیز بیانات دیے۔
درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ ان کی قانون کی ڈگری پنجاب یونیورسٹی سے حاصل کردہ ہے اور متعلقہ اداروں سے اس کی تصدیق بھی ہوچکی ہے۔ درخواست میں مزید کہا گیا کہ ان بیانات سے احسن بھون کی قانونی خدمات اور پیشہ ورانہ ساکھ کو نقصان پہنچا، جس پر انہوں نے 5 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا ہے۔



