سینیٹ میں کتابوں پرپلاسٹک کور کی ممانعت کاترمیمی بل منظور،تعلیمی اداروں میں اقبالیات کے فروغ کابل بھی پیش

اسلام آباد (جانو ڈاٹ پی کے)سینیٹ اجلاس کے دوران کتابوں پر پلاسٹک کور کی ممانعت سے متعلق ترمیمی بل منظور کرلیا گیا، جبکہ تعلیمی اداروں میں علامہ اقبال کے افکار، فلسفے اور شاعری کے فروغ سے متعلق بل متعلقہ کمیٹی کے سپرد کردیا گیا۔

کتابوں پر پلاسٹک کور کی ممانعت کا ترمیمی بل سینیٹر شیری رحمان نے پیش کیا۔ انہوں نے توجہ دلائی کہ بعض بڑی دکانوں پر اب بھی پلاسٹک کور والی کتابیں فروخت کی جارہی ہیں۔ ان کے مطابق دکانداروں کا مؤقف ہے کہ استعمال ہونے والا پلاسٹک بائیو ڈی گریڈیبل ہے۔

دوسری جانب سینیٹر زرقا سہروردی نے تعلیمی اداروں میں اقبالیات کے فروغ سے متعلق بل پیش کیا، جسے مزید غور کے لیے متعلقہ کمیٹی کے سپرد کردیا گیا۔ بل کا مقصد تعلیمی اداروں میں علامہ اقبال کی فکر، فلسفے اور شاعری کو فروغ دینا ہے۔بل میں علامہ اقبال کا 150واں یومِ ولادت منانے کے لیے قانونی طریقۂ کار وضع کرنے کی تجویز بھی شامل ہے۔

مزید خبریں

Back to top button