بلوچستان میں گندم کی خریداری2ماہ سے تعطل کاشکار،بحران سنگین ہوگیا

کوئٹہ (جانو ڈاٹ پی کے)بلوچستان میں صوبائی کابینہ کی منظوری کے باوجود حکومت تاحال گندم خریدنے میں ناکام ہے، جس کے باعث صوبے میں گندم کا بحران مزید شدت اختیار کرگیا ہے۔ پاسکو سے گندم خریداری کا معاملہ گزشتہ دو ماہ سے تعطل کا شکار ہے۔
ذرائع کے مطابق صوبائی کابینہ نے دو ماہ قبل گندم کی خریداری سے متعلق منظوری دی تھی، تاہم اس فیصلے پر تاحال عمل درآمد نہیں ہوسکا۔ خریداری میں تاخیر کے باعث صوبے میں گندم اور آٹے کی قیمتوں میں اضافے کی صورتِ حال تشویش کا باعث بن رہی ہے۔
فلار ملز مالکان کے مطابق بلوچستان میں 100 کلو گندم کی بوری کی قیمت بڑھ کر 14 ہزار روپے ہوگئی ہے، جبکہ 100 کلو آٹے کی بوری 16 ہزار 300 روپے تک پہنچ گئی ہے۔



