مصری پارلیمنٹ نے سعودی عرب کو عسکری مدد دینے کی منظوری دیدی،صدر السیسی کو اختیار سونپ دیاگیا

قاہرہ (جانو ڈاٹ پی کے)عرب میڈیا کے مطابق مصری پارلیمنٹ نے صدر عبدالفتاح السیسی کو سعودی عرب کو ہر قسم کی عسکری مدد فراہم کرنے کا اختیار دے دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس فیصلے کے تحت مصر کی قیادت سعودی عرب کو عسکری معاونت فراہم کرنے سے متعلق اقدامات کرسکے گی۔ تاہم دستیاب خبر میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ عسکری مدد کی نوعیت کیا ہوگی، اس کا دائرہ کار کتنا ہوگا یا اس پر عمل درآمد کب شروع ہوگا۔
یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب خطے میں سلامتی کی صورتحال اور علاقائی ممالک کے درمیان دفاعی تعاون اہمیت اختیار کرچکے ہیں۔



