اسٹیٹ بینک کا شرح سود میں اضافے کا اعلان،پالیسی ریٹ 12 فیصد ہوگیا

کراچی (جانو ڈاٹ پی کے)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے شرح سود میں 50 بیسز پوائنٹس کا اضافہ کردیا، جس کے بعد بنیادی پالیسی ریٹ 11.5 فیصد سے بڑھ کر 12 فیصد ہوگیا۔
مانیٹری پالیسی کمیٹی نے عالمی اور مقامی معاشی اعدادوشمار کا جائزہ لینے کے بعد یہ فیصلہ کیا۔ شرح سود میں اضافے سے متعلق پیشگی اندازوں میں مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور پاکستانی روپے پر دباؤ کو اہم عوامل قرار دیا گیا تھا۔
قبل ازیں ماہرین نے پیشگوئی کی تھی کہ خطے کی کشیدہ صورت حال اور روپے پر دباؤ کے باعث مرکزی بینک شرح سود میں 50 بیسز پوائنٹس تک اضافہ کرسکتا ہے، جس سے پالیسی ریٹ 12 فیصد تک پہنچنے کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔
شرح سود میں اضافے سے قرضوں کی لاگت، کاروباری سرمایہ کاری اور مہنگائی پر اثرات مرتب ہوسکتے ہیں، جبکہ اس فیصلے کے حقیقی اثرات کا انحصار آئندہ معاشی حالات اور افراطِ زر کی صورت حال پر ہوگا۔



