دیر کالونی اسکول سانحہ، دو ملزمان کی ضمانت قبل از گرفتاری، ٹھیکیدار تاحال مفرور

پشاور (جانو ڈاٹ پی کے)پشاور کے علاقے دیر کالونی میں نجی اسکول کی چھت گرنے سے ہونے والی ہلاکتوں کے مقدمے میں دو ملزمان نے گرفتاری کے خدشے کے پیش نظر ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کرلی ہے، جبکہ ایف آئی آر میں نامزد اسکول مالک پہلے ہی گرفتار ہے۔تفتیشی ٹیم کا کہنا ہے کہ واقعے میں نامزد ٹھیکیدار تاحال روپوش ہے اور اس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔یاد رہے کہ اسکول کی چھت گرنے کے افسوس ناک واقعے میں اساتذہ سمیت 35 بچے جاں بحق ہوگئے تھے۔ تفتیشی ٹیم کے مطابق عمارت سے متعلق جامع سرکاری رپورٹ بھی متعلقہ محکمے کو ارسال کردی گئی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button