ایران کابندرعباس کے اوپر امریکی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ، طیارے کی شناخت LUCASکے نام سے کردی

تہران (جانو ڈاٹ پی کے)ایرانی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے فضائی دفاعی نظام نے جنوبی ایران کے ساحلی شہر بندر عباس کے اوپر ایک امریکی ڈرون مار گرایا ہے۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ایرانی فوج کا یہ بیان نیم سرکاری خبر رساں ادارے تسنیم کے ذریعے سامنے آیا۔

ایرانی حکام کے مطابق مار گرایا گیا ڈرون امریکی ساختہ LUCAS تھا۔ یہ نسبتاً کم لاگت والا بغیر پائلٹ طیارہ ہے، جسے فوجی کارروائیوں میں حملوں کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

ایرانی فوج نے واقعے سے متعلق مزید تکنیکی تفصیلات جاری نہیں کیں۔ حکام نے یہ بھی نہیں بتایا کہ ڈرون کس مشن پر تھا اور اسے کس طریقے سے نشانہ بنایا گیا۔ ڈرون مار گرانے کے ایرانی دعوے کی آزادانہ تصدیق سے متعلق معلومات بھی فراہم نہیں کی گئیں۔

مزید خبریں

Back to top button