برطانیہ میں گھڑیاں ایک گھنٹہ پیچھے، برٹش سمر ٹائم ختم، گرین وچ مین ٹائم بحال

لندن (جانو ڈاٹ پی کے)برطانیہ میں آج 25 اکتوبر 2026 کو برٹش سمر ٹائم ختم ہوگیا، جس کے بعد رات 2 بجے گھڑیوں کی سوئیاں ایک گھنٹہ پیچھے کرکے دوبارہ ایک بجا دیا گیا اور ملک میں گرین وچ مین ٹائم (GMT) بحال ہوگیا۔
برطانوی حکومت کے مطابق ہر سال مارچ کے آخری اتوار کو گھڑیاں ایک گھنٹہ آگے اور اکتوبر کے آخری اتوار کو ایک گھنٹہ پیچھے کی جاتی ہیں۔ اس تبدیلی کے باعث شہریوں کو اتوار کے روز ایک اضافی گھنٹہ ملا، تاہم اب شامیں پہلے تاریک ہوں گی جبکہ صبح کے وقت روشنی نسبتاً جلد نمودار ہوگی۔
موبائل فونز، کمپیوٹرز اور انٹرنیٹ سے منسلک بیشتر آلات میں وقت خودکار طور پر تبدیل ہوگیا، تاہم روایتی گھڑیوں، بعض گاڑیوں اور گھریلو آلات میں وقت دستی طور پر درست کرنا پڑ سکتا ہے۔برطانیہ میں 28 مارچ 2027 کو گھڑیاں دوبارہ ایک گھنٹہ آگے کی جائیں گی، جس کے ساتھ برٹش سمر ٹائم کا آغاز ہوگا۔



