وزیراعظم سے پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر اور رکن قومی اسمبلی کی ملاقات

اسلام آباد (جانو ڈاٹ پی کے) وزیراعظم شہباز شریف سے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک ظہیر اقبال چنڑ اور رکن قومی اسمبلی ملک منیر اقبال چنڑ کی ملاقات، عوامی مسائل پر گفتگو
ملاقات کے دوران عوام کو درپیش مسائل، ان کے حل اور متعلقہ حلقوں میں جاری امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے عوامی مسائل کے فوری حل کے لیے منتخب نمائندوں کو شہریوں کے ساتھ قریبی رابطہ برقرار رکھنے کی ہدایت کی۔
ملاقات میں اس بات پر زور دیا گیا کہ عوامی مسائل کے حل اور حلقوں میں بہتری کے لیے منتخب نمائندے اپنا کردار مؤثر انداز میں ادا کریں اور عوامی شکایات کے ازالے کے لیے متعلقہ حکام سے رابطے میں رہیں۔



