چلیا کے قریب دن دھاڑے تین موٹر سائیکل سواروں کی جانب سے مسافر گاڑیوں کو روک مسافروں سے لوٹ مار شھری عدم تحفظ کا شکار

ٹھٹھہ ( جاوید لطیف میمن\جانوڈاٹ پی کے)ٹھٹھہ کے نزدیک چلیا کے قریب دن دھاڑے مین نیشنل ھائی وے پر تین موٹر سائیکلوں پر سوار مسلح ڈاکوؤں نے آنے جانے والی مسافر گاڑیوں کو روک کر ہزاروں روپے نقد رقم اور موبائل فونز سمیت مویشی بھی لوٹ کر فرار ہو گئے، متاثرہ ڈرائیوروں کی جانب سے ٹھٹھہ حیدرآباد قومی شاہراہ پر احتجاجی دھرنا تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ حیدرآباد قومی شاہراہ پر چلیا کے قریب 3 موٹر سائیکلوں پر سوار ڈاکوؤں نے آنے جانے والی گاڑیوں کو روک کر اسلحہ کے زور پر ہزاروں روپے نقد رقم اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے چلیا کے قریب برانچ موری کے پاس مسلح ڈاکو نقد رقم اور موبائل فون اور مویشی لوٹ کر فرار ہو گئے، اس موقع پر متاثرین نے مطالبہ کیا ہے کے ڈاکوؤں کے خلاف فورن کاروائی کرکے کارروائی کر کے انھیں انصاف فراہم کیا جائے یاد رہے کہ اس وقت ٹھٹھہ میں چوریوں اور ڈاکوں کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کی وجھہ سے عوام میں عدم تحفظ کا احساس پایا جا رہا ہے دوسری جانب نہ چوریاں رکنے کا نام لے رہیں اور نہ ڈاکے

مزید خبریں

Back to top button