ٹھٹھہ: ساکروبیراج پرپل خستہ حالی کا شکار،شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا

ٹھٹھہ ( جاوید لطیف میمن )ٹھٹھہ کے علاقہ 105 موری، مرادانی، شورکی سے میرپور ساکرو / گھوڑا باری روڈ پر ساکرو بیراج پر بنی ہوئی پل خستہ حالی کا شکار ہو کر ٹوٹنے اور اس میں گزشتہ ایک ماہ سے بڑے شگاف اور گڑھے پڑنے کی وجہ سے روڈ بند ہونے سے آس پاس کے دیہاتی شہروں سے راستے کی سہولت سے کٹ جانے کی وجہ سے سخت پریشان ہو گئے ہیں، جو بڑے بڑے چکر کاٹ کر میرپور ساکرو شہر سمیت دیگر چھوٹے بڑے شہروں اور دیہات تک پہنچتے ہیں، جس کی وجہ سے انہیں سخت مشکلات پیش آ رہی ہیں، لیکن ابھی تک ضلعی انتظامیہ اور منتخب نمائندوں نے کوئی تحرک نہیں لیا۔

مقامی رھائشیوں کی جانب سے بااختیار افراد سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری نوٹس لے کر ٹوٹی ہوئی پل کی از سرِ نو تعمیر یا مرمت کرا کر رہائشیوں کو سفری بہتر سہولتیں فراہم کر کے پریشانی سے بچایا جائے۔

مزید خبریں

Back to top button