سونے کی قیمت کوبڑاجھٹکا،فی تولہ7ہزار روپے کی کمی

کراچی (جانو ڈاٹ پی کے)عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد پاکستان میں فی تولہ سونے کے نرخ 7 ہزار روپے گر گئے۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 7 ہزار روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 24 ہزار 536 روپے ہوگئی، جبکہ 10 گرام سونا 6 ہزار ایک روپے سستا ہوکر 3 لاکھ 63 ہزار 971 روپے میں فروخت ہونے لگا۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی، جہاں فی اونس سونا 70 ڈالر سستا ہوکر 4 ہزار 20 ڈالر پر آگیا۔سونے کے ساتھ چاندی کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔ مقامی مارکیٹ میں 24 قیراط فی تولہ چاندی کے نرخ 221 روپے گھٹ کر 5 ہزار 865 روپے ہوگئے۔عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں کمی کے باعث خریداروں اور سرمایہ کاروں کی توجہ سونے اور چاندی کے تازہ نرخوں پر مرکوز ہوگئی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button