قومی اسمبلی میں فائیو جی پر سوال،پارلیمانی سیکرٹری جواب نہ دے سکیں،آصفہ بھٹو کادلچسپ جملہ اورعبدالقادر پٹیل کاطنز

سبین غوری نے کہا کہ اس وقت انہیں فائیو جی کا مطلب ذہن میں نہیں آرہا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کے صرف 24 شہروں میں فائیو جی سروس فراہم کی جارہی ہے، جس سے انٹرنیٹ کی رفتار میں اضافہ ہوگا، جبکہ دیگر شہروں میں سروس کی فراہمی کے لیے بھی اقدامات کیے جارہے ہیں۔
اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری نے جملہ کستے ہوئے کہا کہ اگر سبین غوری صاحبہ کو اس کا مطلب نہیں معلوم تو وہ ان کے ساتھ آکر بیٹھ جائیں، وہ انہیں سمجھا دیں گی۔عبدالقادر پٹیل نے بھی طنزیہ انداز میں سوال کیا کہ کیا فور جی کا انتقال ہوگیا ہے جو فائیو جی لائی گئی ہے؟ اجلاس کے دوران عبدالقادر پٹیل اور دیگر ارکان نے انٹرنیٹ سروسز کی سست روی پر شکایات بھی کیں۔ارکان اسمبلی کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کے آنے کے بعد سے انٹرنیٹ سروسز متاثر ہیں، جبکہ صارفین کو سست رفتار انٹرنیٹ کے باعث مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔



