بدین میں ذبح خانہ ختم کرنے پر قصائیوں کا احتجاج، متبادل جگہ نہ ملنے تک کھلے آسمان تلے جانور ذبح کرنے کا اعلان

بدین (رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو ڈاٹ/ پی کے)دہائیوں سے قائم ذبح خانہ کی راتوں رات چھت اور دیوار توڑ دی گئی ذبح خانہ کی جگہ بدین کے ایک سیٹھ کو لاکھوں روپے رشوت کے عیوض نوے سالوں کے لیئے لیز پر دینے کا انکشاف قصائیوں کا احتجاجاً کھلے آسمان کے نیچے جانور ذبح کرنے کا اعلان تفصیل کے مطابق گزشتہ کئی دہائیوں سے قائد اعظم روڈ پر مچھلی اور گوشت مارکیٹ کے قریب قائم حلال جانوروں کے ذبح خانہ کی رات کے اندھیرے میں شہر کے ایک سیٹھ کی جانب سے چھت اور دیوار توڑ کر ذبح خانہ سے نکل نے والا مٹیریل غائب کردیا گیا اور قصائیوں کو جانور ذبح کرنے سے منع کردی گئی جس پر قصائیوں نے پیشگی اطلاع دیئے اور ذبح خانہ کے عیوض جانور ذبح کرنے کے لیئے مناسب جگہ دینے اور سہولیات فراہم کرنے کے ذبح خانہ ختم کرنے پر احتجاج کرتے ہوئے جب تک ذبح خانہ کسی مناسب جگہ پر منتقل کرکے تمام سہولیات فراہم نہیں کی جاتی تب تک اسی جگہ کھلے آسمان کے نیچے جانور ذبح کرکے اپنا روز گار جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے قصائی ایسوسی ایشن کے رہنما زاہد حسین نے صحافیوں کو بتایا کے ہم نے میونسپل کمیٹی کے اس اقدام کے خلاف ڈسٹرکٹ سیشن جج بدین کی عدالت میں درخواست دائر کی تھی جس پر عدالت نے ہمیں فوری طور پر متبادل ذبح خانہ کے لیئے جگہ فراہم کرنے کا حکم جاری کیا ہے لیکن میونسپل کی جانب سے عدالت کے فیصلے پر عملدرآمد نہیں کیا جا رہا ہے دوسری جانب  میونسپل کمیٹی بدین کے ذرائع نے انکشاف کیا ہے کے میونسپل کمیٹی کی جانب سے اندرون خانہ مذکورہ ذبح خانہ بدین کے ایک سیٹھ کو رشوت کے عیوض چار ہزار روپے ماہانہ پر نوے  سال کے لیئے لیز پر دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کی کاؤنسل سے اجازت بھی نہیں لی گئی ہے ذرائع نے وثوق سے دعویٰ کیا ہے کے لیز کے عیوض بھاری رشوت بھی پیشگی کے طور پر لے لی گئی ہے لیکن قصائیوں نے متبادل جگہ ملنے تک یہاں سے منتقل ہونے سے انکار کردیا ہے میونسپل کمیٹی بدین کے ذرائع کے مطابق یہ معاملہ اندرون خانہ گزشتہ  ڈہائی سالوں سے چل رہا ہے جس کا انکشاف اس وقت ہوا ہے جب میونسپل کمیٹی کی جانب سے درسگاہ ماہ ولی کے قریب سے گذر نے والا شہر کے گندے نالے پر ذبح خانہ منتقل کرنے کی کوشش کی گئی لیکن قصائیوں نے گندے نالے کے پاس منتقل ہونے سے انکار کردیا اور بعد میں بدین میں ریلوے اسٹیشن کے پرانے ڈاک بنگلے میں ذبح خانہ تعمیر کرنے کی کوشش کی گئی لیکن محکمہ ریلوے نے بھی اپنے جگہ پر بغیر اجازت کے ذبح خانہ تعمیر کرنے سے روک دیا میونسپل کمیٹی کے اس غیر قانونی عمل کے باعث اس وقت شہریوں کو گوشت فروخت کرنے کے لیئے جانور کھلے آسمان کے ۔یچےذبح کیئے جاتے ہیں اور میونسپل کمیٹی انتظامیہ کی جانب سے ذبح ہونے سے پہلے اور بعد میں جانوروں کی چیک اپ کے لیئے کوئی ڈاکٹر یا عملا بھی ہٹا دیا گیا ہے قصائیوں کے مطابق میونسپل کمیٹی کی جانب سے ایک مقرر شخص ان سے فی جانور بیس روپے فیس وصول کرتا ہے اور ذبح کیئے گئے جانوروں پر ڈاکٹر کا ٹھپہ لگا کر چلا جاتا ہے بدین کے شہریوں نے ڈپٹی کمشنر بدین سے اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بدین سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے

مزید خبریں

Back to top button