یو اے ای نے اقوام متحدہ کی قیادت کیلئے خاتون امیدوار میدان میں اتار دی

ابوظبی (جانو ڈاٹ پی کے)متحدہ عرب امارات نے وزیر مملکت لانا ذکی نسیبہ کو اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے عہدے کے لیے باضابطہ امیدوار نامزد کردیا ہے اور اس سلسلے میں عالمی ادارے کو خطوط بھی ارسال کردیے ہیں۔
اماراتی خبر ایجنسی کے مطابق لانا ذکی نسیبہ 2013 سے 2024 تک اقوام متحدہ میں متحدہ عرب امارات کی مستقل مندوب کے طور پر خدمات انجام دے چکی ہیں۔ اس دوران وہ دو مرتبہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدر بھی رہیں۔
لانا نسیبہ کو نامزد کرنے کا اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب موجودہ سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کی مدتِ ملازمت رواں سال 31 دسمبر کو ختم ہو رہی ہے۔ ان کی مدت مکمل ہونے کے بعد اقوام متحدہ کی قیادت کے لیے نئے سیکرٹری جنرل کا انتخاب کیا جائے گا۔



