10ہزاررشوت لے کر اشتہاری کو چھوڑنا پولیس کانسٹیبل کو مہنگا پڑگیا،حوالات میں بند

لاہور (جانو ڈاٹ پی کے)لاہور کے تھانہ نواں کوٹ پولیس نے رشوت لے کر اشتہاری ملزم کو رہا کرنے کے الزام میں اپنے ہی محکمے کے کانسٹیبل نواز کو گرفتار کرلیا ہے۔

لاہور پولیس کے مطابق کانسٹیبل نواز کو تھانہ نواں کوٹ میں درج مقدمہ نمبر 3226/26 میں نامزد کرکے گرفتار کیا گیا اور حوالات میں بند کردیا گیا۔ کانسٹیبل پر الزام ہے کہ اس نے 10 ہزار روپے رشوت لے کر اشتہاری ملزم فضل عباس کو چھوڑ دیا تھا۔

ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق فضل عباس ایف آئی اے گجرات کے مقدمہ نمبر 200/25 میں مطلوب تھا۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا کہ اختیارات سے تجاوز اور بدعنوانی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ وردی کی آڑ میں اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے والے اہلکاروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی ہوگی۔

انہوں نے واضح کیا کہ محکمہ پولیس میں احتساب اور قانون کی بالادستی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والے اہلکار بھی جواب دہ ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button