جوروٹ کابڑا کارنامہ،انگلینڈ کی ون ڈے تاریخ میں نیاباب رقم

راولپنڈی(جانو ڈاٹ پی کے) جو روٹ نے ون ڈے کرکٹ میں تاریخ رقم کردی، انگلینڈ کے پہلے 8 ہزار رنز بنانے والے بلے باز بن گئے
انگلینڈ کے مایہ ناز بیٹر جو روٹ نے سری لنکا کے خلاف سہ ملکی ون ڈے سیریز کے تیسرے میچ میں 69 رنز کی اننگز کھیل کر ون ڈے کرکٹ میں اپنے 8 ہزار رنز مکمل کرلیے، وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے انگلینڈ کے پہلے بلے باز بن گئے۔
جو روٹ نے یہ سنگ میل 197 میچز کی 186 اننگز میں عبور کیا۔ انہوں نے 50.66 کی اوسط سے رنز بناتے ہوئے اپنے ون ڈے کیریئر میں 20 سنچریاں اور 49 نصف سنچریاں اسکور کیں۔
اس اننگز کے دوران جو روٹ نے سابق آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک کو بھی پیچھے چھوڑ دیا، جنہوں نے اپنے ون ڈے کیریئر میں 7 ہزار 981 رنز بنائے تھے۔



