پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بھونچال،100انڈیکس2ہزارپوائنٹس سے زائد نیچے آگیا

کراچی (جانو ڈاٹ پی کے)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز شدید مندی کا رجحان رہا اور کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 2 ہزار 6 پوائنٹس کی کمی کے بعد ایک لاکھ 63 ہزار 924 پوائنٹس پر بند ہوا۔
کاروبار کے آغاز پر مارکیٹ میں معمولی تیزی دیکھی گئی اور ہنڈرڈ انڈیکس 250 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 66 ہزار 180 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا، تاہم ٹریڈنگ کے دوران فروخت کے دباؤ کے باعث مارکیٹ مندی کی لپیٹ میں آگئی، جو کاروبار کے اختتام تک برقرار رہی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان رہا تھا اور کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 779 پوائنٹس اضافے کے بعد ایک لاکھ 65 ہزار 930 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔



