5سال میں ٹرینوں کے پٹڑی سے اترنے کے349واقعات،قومی اسمبلی میں رپورٹ پیش

اسلام آباد (جانو ڈاٹ پی کے)وزارت ریلوے کی جانب سے قومی اسمبلی میں جمع کرائے گئے تحریری جواب میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 2022 سے 24 ستمبر 2026 تک ملک میں ٹرینوں کے پٹڑی سے اترنے کے 349 واقعات پیش آئے۔

رپورٹ کے مطابق 2022 میں ٹرینوں کے پٹڑی سے اترنے کے 42، 2023 میں 58، 2024 میں 95 اور 2025 میں 93 واقعات رپورٹ ہوئے، جبکہ 2026 میں 24 ستمبر تک ایسے 61 واقعات پیش آئے۔

وزارت ریلوے کے تحریری جواب کے مطابق گزشتہ پانچ سال کے دوران 13 ٹرینیں دہشت گردی اور تخریب کاری کا نشانہ بنیں، جبکہ ریلوے ٹریک میں خرابی کے باعث 120 ٹرینوں کو حادثات پیش آئے۔ اسی عرصے میں انسانی غلطی کے باعث 95 ٹرینوں کو حادثات کا سامنا کرنا پڑا۔

مزید خبریں

Back to top button