فردوس شمیم نقوی پی ٹی آئی کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل کے عہدے سے مستعفی

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما فردوس شمیم نقوی نے پارٹی کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل کے عہدے سے استعفیٰ دینے کا اعلان کر دیا ہے۔

فردوس شمیم نقوی نے اپنے استعفے کی وجہ بیان کرتے ہوئے واضح کیا کہ یہ فیصلہ کسی ناراضی یا اختلاف کی بنیاد پر نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ تاحال مشعال یوسفزئی کو شوکاز نوٹس جاری نہیں کیا گیا۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے دو روز قبل فردوس شمیم نقوی کو پارٹی سینیٹر مشعال یوسفزئی کے خلاف شوکاز نوٹس جاری کرنے کی ہدایت کی تھی۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ انہوں نے پارٹی کے سینئر رہنما فردوس شمیم نقوی کو ہدایت کی ہے کہ پارٹی اصولوں کی خلاف ورزی پر مشعال یوسفزئی کو نوٹس جاری کیا جائے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ وہ ہمیشہ اس مؤقف کے حامی رہے ہیں کہ ہر شخص کو پارٹی فورم پر اختلافِ رائے کا اظہار کرنے کا حق حاصل ہے اور متعلقہ فورم پر اٹھائے گئے معاملات کو وہ ذاتی طور پر نہیں لیتے، تاہم بعض مواقع پر کارروائی کرنا ضروری ہو جاتا ہے۔

بیرسٹر گوہر کے مطابق مشعال یوسفزئی نے پارٹی کی سینئر قیادت کے بارے میں کھل کر گفتگو کی اور پارٹی اصولوں کی خلاف ورزی کی۔ ان کا کہنا تھا کہ مشعال یوسفزئی کو اس طرزِ عمل پر پہلے بھی تنبیہ کی جا چکی تھی۔

مزید خبریں

Back to top button