نیتن یاہو امریکا کو دوبارہ ایران کے ساتھ جنگ میں دھکیلنا چاہتا ہے، عباس عراقچی

تہران (ویب ڈیسک) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے الزام عائد کیا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو امریکا کو ایک بار پھر ایران کے ساتھ جنگ میں دھکیلنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

اپنے بیان میں عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ اگر امریکا اور اسرائیل دوبارہ ایرانی قوم کو آزمانا چاہتے ہیں تو ایسا کر سکتے ہیں، تاہم اس مرتبہ انہیں محتاط رہنا ہوگا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے دعویٰ کیا کہ امریکی اور اسرائیلی حملوں کا مقصد ایران کو مٹانا تھا، لیکن ایران اس جنگ سے کمزور ہونے کے بجائے مزید مضبوط ہو کر ابھرا ہے۔

عباس عراقچی کے بیان سے ظاہر ہوتا ہے کہ تہران امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ممکنہ نئی فوجی کارروائی کے حوالے سے سخت مؤقف رکھتا ہے۔ خطے میں کشیدگی کے تناظر میں ایران کی جانب سے یہ بیان اہمیت کا حامل ہے۔

مزید خبریں

Back to top button