خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے خلاف آپریشنز کے لیے 10 جدید بلٹ پروف بکتر بند گاڑیاں تعینات

پشاور(جانوڈاٹ پی کے) وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں کو مؤثر بنانے کے لیے جدید بکتر بند گاڑیاں حساس علاقوں میں آپریشنل فورس کے حوالے کر دی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف آپریشنز اور اہم مقامات کی سکیورٹی کے لیے 10 بلٹ پروف آرمرڈ پرسنل کیریئرز (اے پی سیز) فراہم کی گئی ہیں۔ یہ گاڑیاں سکیورٹی فورسز کو کارروائیوں کے دوران تحفظ فراہم کرنے میں مدد دیں گی۔

ایک سینئر پولیس افسر کے مطابق بکتر بند گاڑیوں کو پشاور کے علاوہ خیبرپختونخوا کے دیگر اضلاع میں بھی ضرورت کے مطابق بھیجا جا سکتا ہے، تاکہ حساس علاقوں میں سکیورٹی انتظامات کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے جدید ٹیکنالوجی سے لیس یہ گاڑیاں گورنر خیبرپختونخوا کے حوالے کی تھیں، جنہیں اب دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں کے لیے آپریشنل فورس کے سپرد کر دیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button