جسٹس حسن اظہر رضوی نے قائم مقام چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت کا حلف اٹھا لیا

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) جسٹس حسن اظہر رضوی نے وفاقی آئینی عدالت کے قائم مقام چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔ حلف برداری کی تقریب وفاقی آئینی عدالت میں منعقد ہوئی، جس میں عدالتی شخصیات اور حکام نے شرکت کی۔
جسٹس عامر فاروق نے جسٹس حسن اظہر رضوی سے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف لیا۔ تقریب میں عدالت کے ججز، عدالتی افسران، عملے اور لاء افسران سمیت دیگر متعلقہ شخصیات بھی موجود تھیں۔
واضح رہے کہ وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس جسٹس امین الدین خان 19 سے 22 اکتوبر تک آذربائیجان میں منعقد ہونے والی ترک دنیا کی آئینی عدالتوں اور آئینی دائرۂ اختیار رکھنے والے اداروں کی کانفرنس میں شرکت کر رہے ہیں۔
جسٹس امین الدین خان کی غیر موجودگی میں جسٹس حسن اظہر رضوی قائم مقام چیف جسٹس کے فرائض انجام دیں گے۔



