ٹنڈوباگو: گھریلو تنازع پر رستمانی برادری کے دو فریقوں میں تصادم، لاٹھیوں اور کلہاڑیوں کے وار سے 8 افراد زخمی

ٹنڈوباگو (جانو ڈاٹ پی کے)ڈیہی شہر کے نواحی گاؤں جھوڑ رستمانی میں گھریلو تنازع پر رستمانی برادری کے دو فریقوں کے درمیان تصادم ہوگیا، جس کے دوران لاٹھیوں اور کلہاڑیوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا، نتیجے میں دونوں فریقوں کے 8 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں غلام اکبر رستمانی، لقمان رستمانی، عبدالرحمٰن رستمانی، منظور رستمانی، خاتون رستمانی، علی اصغر رستمانی، ریاض رستمانی اور مختار رستمانی شامل ہیں۔ واقعے کے بعد زخمیوں کو فوری طور پر تعلقہ اسپتال ٹنڈوباگو منتقل کیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی۔



