حیدرآباد:قاسم آباد میں مبینہ طور پر کچی شراب پینے سے دو افراد ہلاک

حیدرآباد( رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو ڈاٹ/ پی کے)قاسم آباد میں مبینہ طور پر کچی شراب پینے سے دو افراد ہلاک ہو گئے اتوار کے روز قاسم آباد بھٹائی نگر تھانے کی حدود میں گوٹھ بڈو پالاری میں ایک گھر میں مبینہ طور پر کچی زہریلی شراب پینے سے 29 سالہ محسن کلہوڑو اور 36 سالہ قلندری قریشی دم توڑ گئے، جن کی لاشیں ایدھی ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال منتقل کی گئی ہیں متوفیان کے ورثاء کا موقف ہے کہ محسن کلہوڑو اور قلندری قریشی رات گئے نشے کی حالت میں اپنے اپنے گھر پہنچے تھے، اور جب وہ دونوں اتوار کی دوپہر تک سو کر نہ اٹھے تو انہیں اٹھانے کی کوشش کی گئی، ان کے نہ اٹھنے پر ڈاکٹر کو بلایا گیا جس نے ان دونوں کی موت کی تصدیق کر دی، بعد ازاں متعلقہ پولیس کو اطلاع دی گئی، جس کے دونوں کی لاشیں ہسپتال منتقل کی گئیں پولیس کا کہنا ہے کہ متوفیان کا پوسٹ مارٹم کرایا جا رہا ہے، تاہم ان کے ورثاء کا کہنا ہے کہ دونوں کا نشہ کرنے کے باعث انتقال ہوا ہے، پولیس کے مطابق مرنے والے دونوں افراد نشے کے عادی تھے، تحقیقات کی جا رہی ہے کہ رات یہ لوگ کہاں تھے اور انہوں نے کون سا نشہ کیا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button