پ پ پ ٹھٹھہ کی جانب سے سانحہ کارساز کے شھیدوں کی یاد میں تقریب منعقد

ٹھٹھہ ( جاوید لطیف میمن )پورے ملک اور سندہ کی طرح ضلع ٹھٹھہ میں بھی پاکستان پیپلز پارٹی ضلع ٹھٹھہ کی جانب سے سانحہ کارساز کے شہیدوں کی 19 ویں برسی کے سلسلے میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں سانحہ کارساز کے شہیدوں کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

تقریب میں پاکستان پیپلز پارٹی ضلع ٹھٹھہ کے صدر اور ٹھٹھہ سے منتخب رکن قومی اسمبلی صادق علی میمن، ٹھٹھہ سے منتخب رکن سندہ اسمبلی اور صوبائی وزیر برائے زکوات و عشر سید ریاض حسین شاہ شیرازی، پ پ پ سندہ کی رھنما سابق صوبائی وزیر اور سابق سینیٹر سسی پلیجو سمیت دیگر رہنماؤں نے تقریب میں شرکت کی اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رھنمائوں کا کہنا تھا کہ کارساز کے شہید پارٹی کے شہید اور شہید رانی بینظیر بھٹو کے جانثار تھے جن کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

رھنمائوں کا مزید کہنا تھا کے پ پ پ نے ہمیشہ جمہوریت کی بات کی ہے اور جمہوریت کے لیے بڑی قربانیاں دی ہی ہماری قیادت ملک سے دہشت گردی کے خاتمے سمیت امن و امان اور روزگار کے لیے میدانِ عمل میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ 18 اکتوبر کے شہیدوں کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی۔

مزید خبریں

Back to top button