تھل ڈیزرٹ جیپ ریلی کے دوران افسوسناک حادثہ، معروف پائلٹ قاضی ظفر جاں بحق

جھنگ(جانوڈاٹ پی کے) تھل ڈیزرٹ جیپ ریلی کے دوران مائیکرو جیٹ طیارے کو حادثہ پیش آنے کے نتیجے میں معروف پائلٹ قاضی ظفر جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ جھنگ میں رحمت آباد کے قریب پیش آیا، جہاں پیراگلائنڈنگ کے دوران مائیکرو جیٹ طیارہ فضا میں بلند ہوتے ہی آگ کی لپیٹ میں آگیا اور زمین پر گر کر تباہ ہوگیا۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے میں پائلٹ قاضی ظفر جان کی بازی ہار گئے جبکہ ایک شخص زخمی ہوا، جسے طبی امداد فراہم کی گئی۔

جاں بحق پائلٹ قاضی ظفر کا تعلق پشاور سے تھا اور وہ کچھ عرصہ قبل بیرون ملک سے پاکستان واپس آئے تھے۔ اطلاعات کے مطابق ان کے خاندان کا ایک اور پائلٹ بھی ماضی میں بلوچستان میں پیش آنے والے فضائی حادثے میں جاں بحق ہوچکا ہے۔

حادثے کے باعث تھل ڈیزرٹ جیپ ریلی کے دوران افسوسناک صورتحال پیدا ہوگئی، جبکہ طیارے میں آگ لگنے اور اس کے گرنے کی وجوہات سے متعلق مزید تفصیلات سامنے آنا باقی ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button