شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر اگلے ہفتے پشاور پہنچیں گے

اسلام آباد (جانو ڈاٹ پی کے) وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کا اگلے ہفتے پشاور کا دورہ متوقع، خیبرپختونخوا کی صورتحال پر اہم مشاورت ہوگی۔وزیراعظم میاں شہباز شریف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اگلے ہفتے پشاور کا دورہ کریں گے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق دونوں اہم شخصیات گورنر ہاؤس پشاور جائیں گی، جہاں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کے علاوہ مشاورتی کونسل کے ارکان کے ساتھ بھی نشست کریں گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقاتوں کے دوران خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال اور انتظامی نظام سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔ اس موقع پر صوبے میں جاری انتظامی اقدامات اور آئندہ کے لائحہ عمل پر بھی تبادلہ خیال متوقع ہے۔سرکاری ذرائع کے مطابق وزیراعظم کو خیبرپختونخوا کے 12 اضلاع میں ایمرجنسی کے نفاذ اور ایریا ڈویلپمنٹ کے نظام کے بارے میں بھی آگاہ کیا جائے گا۔ شہباز شریف اس حوالے سے متعلقہ حکام کو ہدایات دیں گے۔



