فیصل قریشی اور حریم فاروق کے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل، ثنا فیصل کے تاثرات نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی

کراچی (جانو ڈاٹ پی کے)پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیصل قریشی، ان کی اہلیہ ثنا فیصل اور اداکارہ حریم فاروق کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، جس میں ثنا فیصل کے چہرے کے تاثرات صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئے۔

حال ہی میں فلم ’مینگو جٹ‘ کے پریمیئر میں فیصل قریشی نے اپنی اہلیہ ثنا فیصل اور ساتھی اداکارہ حریم فاروق کے ہمراہ شرکت کی۔ تقریب کے دوران فیصل قریشی نے حریم فاروق کو گلے لگایا، جس کے بعد دونوں نے میڈیا سے گفتگو بھی کی۔

اس موقع پر موجود ثنا فیصل کے تاثرات کو سوشل میڈیا صارفین نے دلچسپی سے دیکھا اور ویڈیو پر مختلف تبصرے شروع کر دیے۔ ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ ثنا فیصل جس انداز میں حریم فاروق کو دیکھ رہی تھیں، وہ خاصا دلچسپ تھا۔

ایک اور صارف نے خیال ظاہر کیا کہ شاید ثنا فیصل بھی گلے ملنے کی توقع کر رہی تھیں، جبکہ بعض صارفین نے عوامی تقریب میں اس انداز میں گلے ملنے پر اعتراض کیا۔

تاہم، وائرل ویڈیو پر ہونے والی قیاس آرائیوں کے باوجود ثنا فیصل کی جانب سے تاحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔ ویڈیو میں دکھائی دینے والے تاثرات کی بنیاد پر ان کے جذبات کے بارے میں کوئی حتمی نتیجہ اخذ نہیں کیا جا سکتا۔

مزید خبریں

Back to top button