نور بخاری کا ہونٹوں میں فلرز لگوانے کے الزامات پر سخت ردعمل، ناقدین کو جواب دے دیا

لاہور (جانو ڈاٹ پی کے)شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہنے والی سابق اداکارہ نور بخاری نے ہونٹوں میں فلرز لگوانے کے الزامات پر خاموشی توڑ دی اور سوشل میڈیا صارفین کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ان کے ہونٹوں میں کوئی فلرز نہیں لگے بلکہ لپ گلوس کی وجہ سے ان کے ہونٹ نمایاں دکھائی دے رہے تھے۔
نور بخاری نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک مذہبی ویڈیو شیئر کی تھی، جس میں انہوں نے لوگوں کو سلام عام کرنے کا پیغام دیا۔ تاہم، ان کے مطابق صارفین نے مذہبی پیغام پر توجہ دینے کے بجائے ان کی ظاہری شکل پر تبصرے شروع کر دیے۔
یوٹیوب پر جاری ویڈیو میں سابق اداکارہ نے کہا کہ لوگوں نے ان کے پیغام کو نظرانداز کرکے ان کے ہونٹوں میں خامیاں تلاش کرنا شروع کر دیں۔ انہوں نے قرآنی آیت کا حوالہ دیتے ہوئے اللہ کی ہدایت سے منہ موڑنے کے انجام سے متعلق بھی گفتگو کی۔
نور بخاری کا کہنا تھا کہ اگر ان کے ہونٹ قدرتی طور پر خوبصورت ہیں تو وہ اس پر اللہ تعالیٰ کی شکر گزار ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ لوگوں کو دوسروں کی ظاہری شکل میں خامیاں تلاش کرنے کے بجائے انہیں قبول کرنا چاہیے۔



