محمد یوسف کا نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور کا دورہ، جدید سہولیات کا جائزہ

لاہور (جانو ڈاٹ پی کے)سابق ٹیسٹ کپتان محمد یوسف نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی دعوت پر نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے جاری ترقیاتی منصوبوں اور کھلاڑیوں کو فراہم کی جانے والی جدید سہولیات کا جائزہ لیا۔

انہوں نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کرکٹ کی بہتری کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں اور کھلاڑیوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے پر توجہ دی جا رہی ہے۔

محمد یوسف نے عاقب جاوید اور ان کی ٹیم کے گراس روٹ کرکٹ سے متعلق منصوبوں کی بھی تعریف کی۔ ان کا کہنا تھا کہ انڈر 15، انڈر 17، انڈر 19 اور شاہینز پروگرامز مستقبل میں قومی ٹیم کے لیے باصلاحیت کھلاڑی تیار کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

سابق کپتان نے سیالکوٹ اکیڈمی میں 30 انڈر 15 کھلاڑیوں کی 240 روزہ تربیت کے منصوبے کو بھی قابلِ تعریف قرار دیا۔ ان کے مطابق نوجوان کھلاڑیوں کی تکنیکی مہارتوں کے ساتھ ذہنی تربیت پر توجہ دینا پاکستان کرکٹ کے مستقبل کے لیے مفید ثابت ہوگا۔

مزید خبریں

Back to top button