لبنان اور ایران کا کشیدگی کم کرنے پر اتفاق،جوزف عون اور عباس عراقچی کے درمیان رابطہ

بیروت (جانو ڈاٹ پی کے) لبنان کے صدر جوزف عون اور ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا، جس میں خطے کی موجودہ صورتحال، جاری تنازعات اور کشیدگی کے خاتمے کے لیے سفارتی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
لبنانی صدارتی دفتر کے مطابق دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ خطے میں جاری تنازعات کے حل اور کشیدگی کم کرنے کے لیے سفارت کاری بہترین راستہ ہے۔ رابطے کے دوران علاقائی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور تنازعات کے خاتمے کے لیے سفارتی اقدامات کی اہمیت پر زور دیا گیا۔واضح رہے کہ لبنانی صدر جوزف عون اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے درمیان رابطے سے قبل ایران کے نائب وزیر خارجہ سعید خطیب زادہ بدھ کو بیروت پہنچے تھے۔ ان کی آمد بھی دونوں ممالک کے درمیان علاقائی امور پر رابطوں کے تناظر میں اہمیت رکھتی ہے۔



