آبنائے ہرمز میں2تجارتی جہاز نشانہ بن گئے، حملوں کے باوجود سفرجاری

اسلام آباد (جانو ڈاٹ پی کے) آبنائے ہرمز میں دو تجارتی جہاز نامعلوم پروجیکٹائلز کا نشانہ بن گئے، تاہم دونوں جہازوں کو معمولی نقصان پہنچا اور کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔برطانوی میری ٹائم ایجنسی (یو کے ایم ٹی او) کے مطابق آبنائے ہرمز میں داخل ہونے والے 50 ہزار ٹن وزنی کنٹینر جہاز کو نشانہ بنایا گیا، جبکہ آبنائے ہرمز سے باہر نکلنے والے 19 ہزار ٹن وزنی ایک اور تجارتی جہاز پر بھی حملہ ہوا۔یو کے ایم ٹی او کا کہنا ہے کہ دونوں واقعات میں جہازوں کو معمولی نقصان پہنچا، تاہم عملے کا کوئی فرد زخمی یا ہلاک نہیں ہوا۔برطانوی میری ٹائم ایجنسی کے مطابق حملوں کے باوجود دونوں تجارتی جہازوں نے اپنا سفر جاری رکھا۔ تاحال حملوں میں استعمال ہونے والے پروجیکٹائلز اور ان کے ذمہ داروں کے بارے میں تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

مزید خبریں

Back to top button